خیبرپختونخوا: ڈینگی سے مزید 157 افراد متاثر، تاحال 9 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا: ڈینگی سے مزید 157 افراد متاثر، تاحال 9 افراد جاں بحق

محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کے مزید 157 کیس رپورٹ پوئے۔ مختلف ہسپتالوں میں مجموعی طورپرڈینگی کے105 مریض زیرعلاج ہیں، چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور میں سب سے زیادہ 145 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزارہو گئی ہے۔

صوبے بھر میں ڈینگی کا شکار ہو کر اب تک 9 افراد موت کی وادی میں اتر چکے ہیں۔