اومی کرون پہلے سے موجود وائرس سے کم خطرناک ہے: امریکی سائنسدان

Published On 07 December,2021 11:32 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سائنسدان اور انفیکشن اسپیشلسٹ انتھونی فاؤچی کا کہنا ہے کہ افریقہ سے سامنے آنی والی کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون پہلے سے موجود وائرس سے کم خطرناک ہے۔

خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انتھونی فاؤچی کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا وائرس اومی کرون سے زیادہ خطرناک تھا۔ اومی کرون کا پھیلاؤ بھی سابقہ اقسام کی نسبت سست رفتار ہے۔

فاؤچی کے مطابق اومی کرون کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آنے میں ہفتوں لگ سکتے ہیں۔ اومی کرون موجودہ اندازوں سے بھی بہت کم خطرناک ہوسکتا ہے۔
 

Advertisement