برلن: (دنیا نیوز) ایک تازہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پرندوں کی چہچہاہٹ سننے سے ڈپریشن کے مرض میں کمی آسکتی ہے۔
جرمنی میں ہونے والی تحقیق کے دوران 295 افراد کو چھ منٹ تک مختلف آوازیں سنا کر ان کے رویے کا جائزہ لیا گیا۔
تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ پرندوں کی چہچہاہٹ اور قدرتی ماحول انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے اور ذہنی صحت کے لیے ایک ٹانک کی طرح کام کرتا ہے جسے سن کر انسان کی طبیعت ہشاش بشاش ہو جاتی ہے۔