نیویارک : (ویب ڈیسک ) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس کاکہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ابتداء کہاں سے ہوئی ، اس کی نشاندہی کیلئے کام اب بھی جاری ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کے آغاز کی نشاندہی کرنے کے کسی منصوبے کو ترک نہیں کیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق کئی مواقع پر چین کے اعلیٰ رہنماؤں سے بات چیت کی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی عہدیدار نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے کورونا کے اصل ابتدائی مقام کا اندازہ لگانے کی رپورٹس پر اضافی معلومات شیئر نہیں کیں ۔ انہوں نے کہا کہ جن ممالک کے پاس بھی اس وبائی مرض کی ابتدا سے متعلق جو بھی معلومات ہوں اسے عالمی ادارے کے ساتھ شیئر کرنی چاہیے ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں امریکی ایجنسی نے کورونا وائرس چینی لیبارٹری سے ممکنہ طور پر لیک ہونے کا دعویٰ کیا تھا جس کو چین کی جانب سے مسترد کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے اعداودشمار کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 21 فروری تک 757 ملین سے افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6.85 ملین افراد ہلاک ہوئے ہیں ، کچھ ممالک میں اب بھی اس وبائی بیماری پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا گیا ہے۔