کراچی میں ویکسین کی عدم فراہمی، بچوں میں خطرناک ٹائیفائیڈ پھیلنے لگا

کراچی میں ویکسین کی عدم فراہمی، بچوں میں خطرناک ٹائیفائیڈ پھیلنے لگا

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن نہ ہونے سے بچے ایکس ٹینسو ڈرگ ریززٹنٹ ٹائیفائیڈ کا شکار ہو رہے ہیں۔

بخار کی شکایت کے ساتھ ہسپتالوں میں داخل ہونے والے دس فیصد بچے ایکس ٹی آر ٹائیفائیڈ میں مبتلا ہیں، جس کا سبب 2019 کی ویکسی نیشن مہم میں کراچی اور سندھ میں بچوں کو ٹائیفائیڈ کی ویکسینیشن کا نہ ہونا ہے۔

وفاقی ویکسی نیشن پروگرام کی جانب سے ویکسین کی عدم فراہمی کی وجہ سےسندھ میں صرف نو ماہ کے بچوں کو ویکسین لگ رہی ہے۔