فریج میں پڑی کھانے کی چار چیزیں موت کا سبب

Published On 02 March,2024 01:05 pm

بیروت:(ویب ڈیسک) چار چیزیں ریفریجریٹر میں رکھنے سے زہریلی ہی نہیں موت کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔

لبنانی ماہر غذائیت ویرا ماتا نے ان عادات کے خطرے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

ماہرین غذایت کا کہنا ہے ان میں سب سے اہم غذا لہسن ہے۔ انہوں نے کہا کہ لہسن کو چھیل کر فریج میں رکھنے کا عمل بہت غلط ہے، چونکہ لہسن کے انحطاط کے ساتھ کینسر کی اقسام سے منسلک ایک قسم کا خطرہ ہیں۔

ویرا ماتا نے بتایا کہ چھلی ہوئی پیاز کو فریج میں رکھنے کے خطرے سے خبردار کیا گیا۔ ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ اگر گھر میں کوئی بیمار ہے تو ہمیں صرف پیاز کو چھیل کر بیچ میں رکھ کر چھوڑ دینا ہے کیونکہ یہ تمام وائرس اٹھا کر ماحول کو صاف کر دے گا۔

انہوں نے 24 گھنٹے سے زیادہ پہلے پکائے ہوئے چاول کھانے کے خطرے پر بھی آگاہ کیا کیونکہ یہ لامحالہ سڑنا شروع ہو جاتے ہیں، چاہے انہیں فریج میں رکھا جائے۔

آخری وارننگ ادرک کے بارے میں آئی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے چھلکے کا براہ راست تعلق گردے کی بیماری سے ہے، اور اس لیے زور دیا کہ اسے چھیل کر محفوظ نہ رکھا جائے۔