پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پرعلاج کی بحالی کیلئے انشورنس کمپنی نے ہسپتالوں کو مراسلہ جاری کر دیا۔
مراسلے کے مطابق یکم رمضان سے صحت کارڈ پر مریضوں کا مفت علاج شروع کیا جائے گا، صحت کارڈ پینل پرموجود تمام ہسپتالوں میں صحت کارڈ ڈیسک فعال کئے جائیں۔
انشورنس کمپنی نے مراسلے میں کہا کہ مریضوں کیلئے ہیلپ لائن سہولت بھی بحال کی جائے، صحت کارڈ پر 100 فیصد آبادی کو علاج معالجہ فراہم کیا جائے گا۔