نیویارک :(ویب ڈیسک ) سعودی خاتون ڈاکٹر نے امریکی پیٹنٹ آفس سے ایک ایسے آلے کے لیے پیٹنٹ حاصل کیا ہے جو برقی مقناطیسی لہروں کے ذریعے نچلے جبڑے کی نشوونما کو متحرک کرتا ہے۔
ڈاکٹر افنان محمد العسیری جنہوں نے 4 سال قبل اپنی ایجاد پیش کی ایک طویل سفر کے بعد یہ کامیابی حاصل کی، وہ کہتی ہیں کہ میں اس فتح کو مستقبل کی مزید کامیابیوں اور اختراعات کو پیش کرنے کی ترغیب سمجھتی ہوں جو دیگر شعبوں میں امید افزا کامیابی کی عکاسی کرتی ہیں۔
اپنی ایجاد کے بارے میں ڈاکٹر افنان نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ خیال کلینک میں کچھ مریضوں کے نچلے جبڑے کی نشوونما میں تاخیر کے کیسز کے پھیلاؤ کے بعد سامنے آیا، جس نے انہیں ایک آلہ ایجاد کرنے کی ترغیب دی، ابتدائی مراحل میں نچلے جبڑے کی نشوونما، بچے کی ابتدائی نشوونما کی مدت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس میں مزید تحقیق کی گئی۔