اسلام آباد:(دنیا نیوز) بلوچستان میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق لسبیلہ کے علاقے جمالی محلہ کی سیوریج میں پولیو وائرس کا پایا گیا ہے، لسبیلہ کی سیوریج سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپل 21 مئی کو لیا گیا تھا، رواں سال لسبیلہ سے 3 سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو آ چکے ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ لسبیلہ کی سیوریج کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق کراچی ایسٹ سے ہے، رواں برس 44 اضلاع کے 173 سیمپلز پولیو پازیٹو نکلے ہیں۔