پاکستان
خلاصہ
- کوئٹہ: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے 21 اور 22 جنوری کو بلو چستان کے 25 اضلاع میں بارش اور 9 اضلاع میں برفباری کی پیشگوئی کردی۔
رپورٹ کے مطابق زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ، کوئٹہ، نو شکی، ہرنائی اور ژوب میں برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارکھان، سبی، موسیٰ خیل، کوئٹہ، زیارت، گوادر، جیوانی، لسبیلہ میں بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجگور، خضدار، چمن، پشین، قلعہ عبد اللہ، ژوب اور قلعہ سیف اللہ میں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کیچ، آواران، چاغی، لورالائی، تربت، قلات، نو شکی، واشک اور خاران میں بھی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے، م ساحلی علاقوں پرمقیم افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی بھی ہدایت کی ہے۔