پاکستان
خلاصہ
- کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر غزالہ گولہ نے قائم مقام گورنر بلوچستان کے طور پر حلف اٹھا لیا۔
قائم مقام گورنر کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوئی جس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس کامران خان ملاخیل نے ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ سے حلف لیا۔
تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، اراکین پارلیمنٹ، صوبائی سیکریٹریز اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔
یہ تقرری اس وقت ہوئی جب بلوچستان کے گورنر جعفر خان مندوخیل عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے۔ گورنر 26 جنوری تک واپس آنے کا امکان ہے۔ اس دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے غزالہ گولہ کو قائم مقام گورنر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔