بلوچستان میں سال کی پہلی انسدادِ پولیو مہم 2 فروری سے شروع

بلوچستان میں سال کی پہلی انسدادِ پولیو مہم 2 فروری سے شروع

کوآرڈینیٹر ای او سی انعام الحق کے مطابق مہم میں 26لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، 7روزہ انسدادپولیو مہم کے لئے تمام اضلاع میں تیاریاں جاری ہیں۔

انعام الحق کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں گزشتہ سال پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، دسمبر 2025 کے پولیو کے ماحولیاتی ٹیسٹ کے حوصلہ افزا نتائج آگئے، 23 میں سے2مقامات کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیاہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے 93 فیصد علاقوں کے ماحولیات میں پولیو وائرس موجود نہیں،دسمبر 2024 میں96 فیصد مقامات کے ماحول میں وائرس موجود تھا۔