اسلام آباد: (فوزیہ علی) بلوچستان کے ضلع لورالائی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔
حکام کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس پایا گیا جبکہ راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں اب تک 45 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، ملک میں اب تک 176 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ رواں سال اب تک 4 بچے پولیو وائرس سے معذور اور ایک جان کی بازی ہار چکا ہے۔