منکی پاکس وائرس: ملکی ایئرپورٹس پر کڑی نگرانی کا سلسلہ جاری

Published On 17 August,2024 05:12 pm

کراچی : (دنیا نیوز) منکی پاکس کے حوالے سے ملکی ایئر پورٹس پر کڑی نگرانی جاری ہے، اسلام آباد اور پشاور سمیت دیگر ایئر پورٹس پر بھی خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ خیبرپختونخوا (کے پی) ڈاکٹر سلیم نے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں قرنطینہ کا دورہ کیا، ڈائریکٹر ہیلتھ کے پی ڈاکٹر ارشاد اور ایئرپورٹ ہیلتھ آفیسر سمیت ڈی ٹی ایم نے انتظامات کا جائزہ لیا۔

سی اے اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی جی ہیلتھ کے پی نے انٹرنیشنل ارائیول لاؤنج میں واقع قرنطینہ کے دورہ کے موقع پر مونکی پوکس کی روک تھام کیلئے انتظامات اور پروٹوکولز کا بھی جائزہ لیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ مونکی پوکس میں مبتلا افراد کو قرنطینہ سے ریسکیو 1122 ایمبولینس کے ذریعے پولیس ہسپتال منتقل کیا جائے گا جبکہ آسلام آباد ائیرپورٹ پر بھی بین الاقوامی پروازوں کی آمد کے بعد بریج، بیگیج اور لاونجز میں ڈسں انفیکشن سپرے کروایا جا رہا ہے۔