پاکستان میں ایک روز کے دوران پولیو کے تین نئے کیسز سامنے آگئے

Published On 21 September,2024 11:52 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں ایک بار پھر پولیو وائرس سر اٹھانے لگا، ایک دن میں پولیو کے تین نئے کیسز سامنے آگئے۔

صوبہ بلوچستان، سندھ، اور خیبر پختونخوا سے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے، بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں بچہ وائرس کا شکار ہوا جبکہ سندھ میں کراچی کے علاقے کیماڑی کے رہائشی بچے میں بھی پولیو کی تصدیق ہوئی ہے ۔

خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند کے بچے میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

پولیو نیشنل ایمرجنسی سنٹر نے نئے تین نئے پولیو کیسز کی تصدیق کردی ، رواں سال پاکستان میں پولیو کیسز کے مجموعی کیسز کی تعداد 21 ہوگئی۔

قومی ادارہ صحت کی انسداد پولیو لیبارٹری نے تینوں بچوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون کی تصدیق کردی ، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے پولیو کیسز پر تشویش کا اظہارکیا ہے ۔

عائشہ رضا کاکہنا تھا کہ والدین اپنی ذمہ داری نبھائیں، بچوں کی ویکسینیشن لازمی کروائیں، حکومتِ پاکستان پولیو کے خاتمے کے لئے پہلے سے زیادہ پُرعزم ہے۔