لاہور: (دنیانیوز) پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ہیں ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 161 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 142 جبکہ لاہور سے 5 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔
ترجمان نے بتایا کہ اٹک اور بہاولپور سے 2-2 ڈینگی کے کیس جبکہ گوجرانوالہ، میانوالی، جہلم، ملتان، رحیم یار خان، منڈی بہاوالدین، بہاولنگر، بھکر، وہاڑی اور راجن پور سے 1-1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کے ایک ہفتہ میں 890 جبکہ رواں سال اب تک 2724 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔