پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے 154 کیسزرپورٹ

پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے 154 کیسزرپورٹ

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 141 جبکہ لاہور سے 5 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ، اٹک سے 3 جبکہ بہاولپور سے ڈینگی کے دو نئے مریض سامنے آگئے ۔ 

ترجمان کے مطابق منڈی بہاؤالدین، مظفرگڑھ اور چکوال سے ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ صوبے میں ایک ہفتہ کے دوران ڈینگی کے 879، رواں سال اب تک 4394 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔