خیبر پختونخوا میں ڈینگی ایک دن میں 2افراد کی جانیں نگل گیا

Published On 26 October,2024 08:29 pm

نوشہرہ:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں ڈینگی نے 24گھنٹوں میں ایک اور جان لے لی۔

محکمہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق ڈینگی سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 12 تک جاپہنچی ہے،ڈینگی سے جاں بحق مریضہ کے لواحقین نے ہسپتال عملے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شہناز بی بی ڈاکٹرز اور عملے کی غفلت سے جابحق ہوگئی، مریضہ کو خون کی اشد ضرورت تھی مگر بروقت خون نہیں نہ لگنے سے ہلاکت ہوئی۔

دوسری جانب محکمہ صحت کی حکام نے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کی باقاعدہ تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔