خیبر پختونخوا سروس ٹریبونل ترمیمی بل 2024 منظور

Published On 24 October,2024 10:29 pm

پشاور: (دنیا نیوز) کے پی اسمبلی میں خیبر پختونخوا سروس ٹریبونل ترمیمی بل 2024 منظور ہو گیا۔

بل میں درخواست گزار کو نظر ثانی اپیل کا حق دیا گیا ہے، فیصلہ کے خلاف تیس دن کے اندر نظر ثانی اپیل دائر کی جاسکے گی، فیصلے کے بعد تیس دن میں مزید شواہد ملنے پر اپیل دائر کی جاسکتی ہے۔

ترمیمی بل کے مطابق سروس ٹریبونل نظر ثانی اپیل پر 60 دنوں کے اندر فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا، نظر ثانی اپیل پر ٹریبونل اپنا فیصلہ تبدیل یا برقرار رکھ سکتا ہے۔

ترمیمی بل کے تحت ٹریبونل ایکٹ 1974 کے سیکشن 7 میں کیا گیا ہے، بل صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے پیش کیا۔