پی ٹی آئی نے اپنے ہی حمایت کردہ مسودے کی پارلیمان میں مخالفت کی: فیصل کریم کنڈی

Published On 24 October,2024 02:05 am

پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے ہی حمایت کردہ مسودے کی پارلیمان میں مخالفت کی۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے ہر بار ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی، پی ٹی آئی والوں نے اسلام آباد میں چڑھائی کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی توجہ صرف دھرنے، جلسے اور جلوسوں پر مرکوز ہے، پی ٹی آئی والے نہیں چاہتے ملک ترقی کرے۔