اسلام آباد:(دنیا نیوز) این آئی سی سی نے2025 میں خسرہ اور روبیلا کے خلاف ملک گیر مہم کی منظوری دے دی گئی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے معاون برائے صحت ڈاکٹر مختار برتھ کی زیرصدارت اجلاس ہوا ،اجلاس میں وفاقی سیکرٹری صحت، ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن، صوبائی ای پی آئیز کے حکام نے شرکت کی۔
اسی طرح این آئی سی سی کے ممبران، عالمی ادارہ صحت، یونیسف، گیٹس فاؤنڈیشن کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں این آئی سی سی نے 2025 میں خسرہ اور روبیلا کے خلاف ملک گیر مہم کی منظوری دے دی، دوسری جانب ڈاکٹر مختار بھرت کا کہنا تھا کہ مہم پانچ سال سے کم عمر کے 60 لاکھ سے زائد بچوں کو متاثر ہونے سے بچائے گی۔