برلن: (ویب ڈیسک) جرمنی نے اسرائیل سے یونیفل فورسزپر حملوں کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔
جرمن وزارتِ خارجہ کی ترجمان کیتھرین ڈیشاؤر نے کہا جرمن حکومت توقع کرتی ہے کہ اسرائیلی فریق ہر واقعہ کی وضاحت کرے گا اور اس مخصوص واقعہ کی تحقیقات کے نتائج منظر عام پر لائے گا۔
انہوں نے مزید کہا جس کارروائی کا اختیار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دیا ہے اسے اور اس کے اہلکاروں کی حفاظت کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہئے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ ان کے ملک اور فوج کا امن فوجیوں کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اقوام متحدہ نے بھی حالیہ ہفتوں میں اسرائیل پر امن فوج کے ارکان پر متعدد بار حملے کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔