تل ابیب: (ویب ڈیسک) فرانس میں اگلے ماہ ہونے والے 'نیول ٹریڈ شو ' سے اسرائیل کو پیشگی آؤٹ کر دینے کے خلاف اسرائیل فرانس سے ناراض ہو گیا، اسرائیل فرانسیسی صدر میکرون کے خلاف بھی کارروائی کا سوچنے لگا۔
اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے اس بارے میں غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی وزارت کو ہدایت کی ہے کہ فرانس کے صدر کے خلاف قانونی کارروائی کی تیاری کی جائے۔
واضح رہے ہتھیاروں کی یہ یورو نیول کے نام سے 4 سے 7 نومبر سے پیرس میں منعقد کی جارہی ہے، فرانسیسی صدر اس سے پہلے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی بھی اب روکنے کی بات کر چکے ہیں۔
کاٹز نے اس پر اسرائیلی ناراضگی کے حوالے سے کہا میں نے اپنی وزارت سے کہہ دیا ہے کہ سفارتی و قانونی کارروائی کرنے کی تیاری کی جائے، کاٹز نے یہ بات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھی لکھی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کے بعد جنگ کو لبنان تک پھیلانے اور اس کے بعد اقوام متحدہ کی امن فوج پر گولہ باری کرنے کی وجہ سے فرانس نے اسرائیل کو احتجاجاً اپنا تیار کردہ اسلحہ اور ہتھیار اس نمائش میں رکھنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔