غزہ: (ویب ڈیسک) غزہ میں حماس کے ساتھ لڑائی میں اسرائیلی فوج کا اعلیٰ افسر مارا گیا۔
آئی ڈی ایف کاکہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 401 ویں آرمرڈ بریگیڈ کا کمانڈر 41 سالہ کرنل احسان دقسا کی ہلاکت جبلیہ میں حماس کے خلاف آپریشن کے دوران دھماکہ خیز ڈیوائس سے ٹکرانے سے ہوئی، واقعہ میں بٹالین کمانڈر سمیت دیگر دو اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
صیہونی میڈیا کے مطابق غزہ جنگ شروع ہونے سے اب تک مجموعی طور پر 6 اسرائیلی کرنل مارے جاچکے ہیں جس میں سے چار 7 اکتوبر کو ہلاک ہوئے تھے۔