واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نےغزہ میں جنگ بندی سے ہاتھ کھڑے کر دیئے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی ممکن ہے مگر غزہ میں ممکن نہیں، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کے امکان کو روکا جا سکتا ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ اسرائیل اور ایران کے ساتھ اس طرح سے نمٹ سکتے ہیں کہ معاملہ کچھ دیر کیلئے ختم ہو جائے۔