بیروت : (ویب ڈیسک ) ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ نے اسرائیل کے شمالی قصبے صفد پر درجنوں ڈرونز برسادیئے۔
عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے جمعہ کے روز اسرائیل کے شمالی قصبے صفد پر ڈرون حملہ کرنے کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے، صفد پر حزب اللہ کے مطابق کئی ڈرونز کی مدد سے حملہ کیا گیا ہے۔
حزب اللہ کے مطابق اس نے جمعہ کے روز صفد میں اسرائیلی فوج کے مرکز کو ڈرونز حملوں سے نشانہ بنایا ، یہ حملہ حزب اللہ کے مضبوط گڑھ پر اسرائیلی حملوں کے جواب کے طور پر ہے۔
ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے ڈرون طیاروں کے ایک سکوارڈرن سے حملہ کیا۔ حملے میں اسرائیل کو کتنا نقصان ہوا اس بارے تفصیل سامنے نہیں آئی ۔
ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ جس کے سربراہ حسن نصراللہ کی 27 ستمبر کو اسرائیل کی بیروت پر بمباری سے شہادت ہوئی تھی ، لگتا ہے اس بڑے صدمے کو برداشت کر کے دوبارہ کھڑی ہو گئی ہے۔
بلا شبہ حزب اللہ کے سربراہ سمیت کئی دوسرے اہم کمانڈر بھی اسرائیل کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں۔