تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ یحییٰ السنوار کی ہلاکت کے بعد حماس کو ہتھیار ڈال دینے چاہئیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے حماس کے رہنما یحییٰ السنوار کے قتل کو غزہ میں تحریک کے ارکان کے لئے ایک واضح اشارہ قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ یہ قیدیوں کی رہائی اور ہتھیار ڈالنے کا وقت ہے۔
گیلنٹ نے زور دیا کہ اسرائیل اپنے دشمنوں کا پیچھاجاری رکھے گا اور انہیں ختم کرکے دم لے گا، انہوں نے ایکس پلیٹ فارم پر لکھا کہ ہمارے دشمن چھپ نہیں سکتے، ہم ان کا پیچھا کریں گے اور انہیں ختم کریں گے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ نے السنوار کے قتل کو قیدیوں کی رہائی کا ایک موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں ایک گہری تبدیلی کی راہ ہموار ہو گی اور حماس کے بغیر غزہ کے کنٹرول اور ایرانی کنٹرول سے غزہ کو آزاد کرایا جائے گا۔
خیال رہے کہ یہ بیانات حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کے غزہ کے علاقے جبالیہ میں مارے جانے کی اطلاعات کے بعد سامنے آئے ہیں۔