دمشق : (ویب ڈیسک ) اسرائیل نے شام کے ساحلی شہر اللاذقيہ پر بمباری کی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق شامی سرکاری ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے یہ بمباری آج صبح کی گئی ہے اور شام کے دفاعی نظام نے اسرائیل کے حملے کو روکنے کی کوشش کی ہے۔
شام پر اسرائیلی حملے پچھلے کئی برسوں سے جاری ہیں تاہم پچھلے کچھ عرصے سے شام میں اسرائیل کی بمباری میں شامی اہداف کے علاوہ ایران سے متعلق اہم اہداف بھی زد میں ہیں۔
دوسری جانب لبنان کے متعدد علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری رہنے کے بعد وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کو بیروت کے گنجان آباد علاقوں میں تقریباً روزانہ حملوں کی مخالفت سے آگاہ کر دیا ہے۔