تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیلی شہری کو ایران کیلئے جاسوس کرنے کے الزام میں گرفتارکر لیا گیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار اسرائیلی شہری ولادیمیر ویرہوسکی نے ایران کیلئے جاسوسی اور رقم وصول کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔
میڈیا کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا کہ ولادیمیر نے ایک لاکھ ڈالر میں اسرائیلی سائنسدان کو قتل کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی تھی، اسرائیلی حکام نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کی اسرائیلیوں کو جاسوسی کیلئے بھرتی کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
اسرائیلی حکام نے مزید کہاکہ ایرانی نیٹ ورک اسرائیلی شہریوں کو جاسوسی کیلئے بھرتی کرنے کا کام کرتا تھا، گرفتاری سے ایرانی انٹیلیجنس ایجنسیوں کا انفراسٹرکچر بے نقاب ہوگیا ہے۔