تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیلی صدر نے حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نعیم قاسم کو دھمکی دی ہے کہ آپ کی باری آنے والی ہے۔
حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے گزشتہ روز اس بات پر زور دیا تھا کہ حزب اللہ اسرائیل کے ساتھ براہ راست جنگ میں داخل ہو چکی ہے اور اب اسے صرف غزہ کی پٹی کی حمایت کا سامنا نہیں ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ شمال میں اسرائیلی آباد کاروں کی واپسی جنگ بندی سے قبل نہیں ہو گی۔
نعیم قاسم کے بیان کے بعد اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے دھمکی آمیز پیغام نے کہا ہے کہ نعیم قاسم نے اپنے پیشروؤں کی طرح غلطی کی جو ان سے پہلے حزب اللہ لیڈروں نے کی تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے حیفہ میں حزب اللہ کے حملے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کی عیادت کے دوران کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جلد ہی نعیم قاسم اپنے انجام کو پہنچیں گے، انہوں نے کہا کہ قاسم دنیا کو اس حقیقت کو فراموش کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ اس جماعت اور اس کے دوست (ایران کا حوالہ دیتے ہوئے) لبنان میں تباہی لائے۔