تل ابیب: (ویب ڈیسک) امریکہ کی ڈیلٹا ایئر لائن نے بھی پانچ ماہ کے لئے اسرائیل کے لئے پروازیں منسوخ کر دیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکہ کی ڈیلٹا ایئر لائن نے نیو یارک کے جے ایف کے ایئر پورٹ سے تل ابیب کے لئے پروازیں منسوخ کی ہیں، ڈیلٹا ایئر لائن کے مطابق 31 مارچ 2024 تک اس کی تل ابیب کے بن گورین ایئرپورٹ کے لئے پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
ڈیلٹا ایئر لائن کا کہنا ہے کہ اس نے خطے میں جاری تنازع پر سکیورٹی اور انٹیلی جینس رپورٹ کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔