تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہےکہ ایران کے ایجنٹوں نے مجھے اہلخانہ سمیت قتل کرنے کی کوشش کر کے بڑی غلطی کی ہے۔
اپنے گھر پر راکٹ حملے پر ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسی کوششیں مجھے ملکی سلامتی کی جنگ جاری رکھنے سے نہیں روک سکتیں، جو بھی اسرائیل اور اس کے شہریوں کو نقصان پہنچائے گا اس کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ
نیتن یاہو نے ایران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے دہشت گردوں کا خاتمہ کرتے رہیں گے اور غزہ سے اپنے یرغمالیوں کی واپسی یقینی بنائیں گے، ہم اپنی نسلوں کے لیے خطے میں سلامتی کو حقیقت میں بدل دیں گے۔