پنجاب بھر میں ڈینگی کے مزید 116 کیسز سامنے آگئے

پنجاب بھر میں ڈینگی کے مزید 116 کیسز سامنے آگئے

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتہ میں 827 جبکہ رواں سال اب تک 5041 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 104، لاہور سے 4، منڈی بہاؤالدین سے 2 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ فیصل آباد، اٹک، بہاولپور، بہاولنگر، چنیوٹ اور ڈی جی خان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔