ایئر ایمبولینس کے ذریعے ایک اور مریضہ لاہور شفٹ

ایئر ایمبولینس کے ذریعے ایک اور مریضہ لاہور شفٹ

دل کی مریضہ جنت بی بی کو بہاولنگر سے پی آئی سی لاہور شفٹ کیا گیا، ایم ایس کی ہدایت پر جنت بی بی کو فوری ایس کے انجکشن لگا کر علاج شروع کر دیا گیا۔

ایم ایس ڈاکٹر شعیب اسلم نے بتایا کہ جنت بی بی کو ہارٹ اٹیک آنے سے طبعیت خراب ہوئی، جنت بی بی کی کل انجیو گرافی پلان کی گئی ہے۔

ایم ایس پی آئی سی نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ایئر ایمبولینس کے اقدام سے کئی مریضوں کی جان بچائی گئی ہے۔