راولپنڈی کارڈیالوجی میں عملے کی مبینہ بدتمیزی کی ویڈیو وائرل، انکوائری شروع

Published On 13 July,2025 11:11 pm

راولپنڈی:( دنیا نیوز) راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں عملے کی مبینہ بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہونے پرحکام نے نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق ای سی جی کرنے سے انکار کرنے والا ای سی جی ٹیکنیشن نہیں بلکہ ہیلپر تھا، ہسپتال انتظامیہ نے موقف دیا معاملہ پر انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں عملے کی بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہونے پر حکام نے نوٹس لے لیا، آر آئی سی حکام کا کہنا ہے کہ ای سی جی پرورک لوڈ کے باعث کبھی کبھی ہیلپر کوٹیکنیشن کیساتھ لگایا جاتا ہے۔

ذرائع نے بتایا ای سی جی کرنے سے انکارکرنے والا شخص ای سی جی ٹیکنیشن نہیں بلکہ ہیلپر تھا، شعیب نجی کمپنی کے جینی ٹوریل سٹاف سے ہے جسے مبینہ طور پر پہلے بھی ہسپتال سے نکالا جا چکا ہے۔

ہسپتال انتظامیہ نے موقف دیا کہ معاملہ پرانکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے، ای سی جی پر ورک لوڈ کے باعث بسا اوقات ہیلپر کو ٹیکنیشن کیساتھ لگایا جاتا ہے۔