صحت
خلاصہ
- لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب صوبائی دارالحکومت میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین ہوگیا ،4 مریض سامنے آ گیا۔
محکمہ صحت کے مطابق شہریوں کے منکی پاکس سے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے، 24گھنٹے کے دوران لاہور میں منکی پاکس کے 4 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔
سی ای او میو ہسپتال پروفیسر ہارون حامد کا کہنا تھا کہ منکی پاکس کے چاروں مریض رپورٹ ہوئے جن کا علاج ومعالجہ جاری ہے، مریضوں میں 30 سالہ سلطانہ ارم، 25 سالہ حمزہ منکی پاکس میں مبتلا پائے گئے۔
اُنہوں نے کہا کہ 33 سالہ نعمان اور 18سالہ اُنس بھی منکی پاکس وائرس پایا گیا جس کی لیب ٹیسٹ میں تصدیق ہوگئی، میو ہسپتال میں مریضوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب سی ای او میو ہسپتال کا مزید کہنا تھا کہ تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔