دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج کینسر کا عالمی دن منایا جارہا ہے

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج کینسر کا عالمی دن منایا جارہا ہے

کینسر کا عالمی دن ہر سال 4 فروری کو منایا جاتا ہے، جس کا مقصد اس موذی مرض کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے، اس کے علاوہ مرض سے بچاؤ، جلد تشخیص اور علاج کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

کینسر کے خلاف عالمی جنگ میں بیداری پیدا کرنے، کارروائی کی وکالت اور کوششوں کو متحرک کرنے کیلئے یہ دن ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق کینسر دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مرض بن چکا ہے، خدشہ ہے کہ 2032 تک کینسر کے مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 50 لاکھ تک ہو سکتی ہے، ہر سال تقریباً 80 لاکھ سے زائد افراد کینسر کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

پاکستان میں صورت حال سب سے زیادہ خراب ہوچکی ہے، یہاں ہر سال تقریباً 3 لاکھ افراد کینسر میں مبتلا ہو جاتے ہیں، کینسر کے مریضوں کیلئے عالمی سطح پر اتحاد اور بروقت تشخیص کی ضرورت پر زور دیا جاتا ہے۔

اس دن کا بنیادی مقصد کینسر کی علامات کو سمجھنا، صحت مند طرز زندگی اپنانا اور بروقت طبی مشاورت کے ذریعے زندگی بچانا ہے۔