صحت
خلاصہ
- ملتان: (دنیا نیوز) نشتر ہسپتال میں شجاع آباد کی رہائشی خاتون میں منکی پاکس کی تصدیق ہو گئی۔
ترجمان نشتر ہسپتال کے مطابق منکی پاکس سے متاثرہ خاتون آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہے، مظفر گڑھ کا رہائشی منکی پاکس اور ایچ آئی وی کا مریض پہلے سے آئیسولیشن وارڈ میں موجود ہے۔
نشتر ہسپتال میں منکی پاکس کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 2 ہو گئی، انتظامیہ کی جانب سے آئیسولیشن وارڈ میں خصوصی احتیاطی اقدامات جاری ہیں۔