صحت
خلاصہ
- لاہور:(دنیا نیوز) صوبائی وزیرِ صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے افسران و ملازمین کے لئے سکرینگ اور ویکسی نیشن کیمپ کا افتتاح کردیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون کیپٹن (ر) محمد علی ضیا اور ایس پی اویس شفیق، سی ای او ہیلتھ و دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔
ڈائریکٹر ایف ائی اے لاہور زون نے بھی کیمپ سے اپنا بلڈ ٹیسٹ کروایا، اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ جس طرح پاکستان ہمارا ہے اسی طرح اس کے پاکستان کے سب ادارے بھی ہمارے ہیں، ہم پنجاب سمیت پاکستان کے ہر ادارے کے ملازمین کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے حاضر ہیں۔
دوسری جانب وزیرِ صحت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کے ہمراہ فیلڈ ہسپتال کو دورہ بھی کیا، کیپٹن (ر) محمد علی ضیا نے سکریننگ اور ویکسینیشن جیسی سہولیات کی فراہمی پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔
علاوہ ازیں اُنہوں نے حکام کو مستقبل میں بھی ایف ائی اے کو سکریننگ اور ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔