بغیر اجازت مریضوں کی ویڈیو بنانا سنگین خلاف ورزی: صدر پی ایم ڈی سی

بغیر اجازت مریضوں کی ویڈیو بنانا سنگین خلاف ورزی: صدر پی ایم ڈی سی

پی ایم اینڈ ڈی سی نے ہسپتال اور ڈاکٹروں کو نوٹس جاری کر دیئے، صدر پی ایم ڈی سی نے بغیر اجازت مریضوں کی ویڈیو بنانے کو سنگین خلاف ورزی قرار دے دیا۔

صدر پی ایم اینڈ ڈی سی رضوان تاج نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو، طبی عملے کے رویے پر سوالات کھڑے کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: لیڈی ولنگڈن ہسپتال ویڈیو سکینڈل: معطل ڈاکٹروں کی جگہ نئی تعیناتیاں

پروفیسر رضوان تاج نے کہا کہ غیر پیشہ ورانہ رویہ ناقابل قبول ہے، سخت کارروائی ہوگی، ملوث ڈاکٹروں کی شناخت اور کردار کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔

ویڈیو ریکارڈنگ سے قبل کنسینٹ پر بھی سوالات اٹھ گئے، ہسپتال انتظامیہ سے تادیبی اقدامات کی رپورٹ طلب کر لی گئی۔

صدر پی ایم اینڈ ڈی سی نے کہا کہ مریضوں کی رازداری اور وقار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، اخلاقی اصولوں کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، تحقیقات مکمل ہونے پر سخت ڈسپلنری ایکشن لیا جائے گا۔