لاہور میں 15 سالہ لڑکے میں منکی پاکس کی تصدیق

لاہور میں 15 سالہ لڑکے میں منکی پاکس کی تصدیق

محکمہ صحت پنجاب کی لیب نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منکی پاکس کا مریض میو ہسپتال میں زیرعلاج ہے، رواں برس پنجاب میں رپورٹ ہونے والے منکی پاکس مریضوں کی تعداد 26 ہوگئی۔

ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر مدبر رحمان کا کہنا ہے منکی پاکس کے مریضوں کیلئے آئسولیشن وارڈ قائم ہے، مریض کو تمام ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔