صحت
خلاصہ
- لاہور: (ویب ڈیسک) نیند کے دوران لوگوں کو درپیش ایک عام مسئلہ اکثر جان لیوا ہائی بلڈ پریشر کی ابتدائی نشانی ہوتا ہے جس سے فالج اور ہارٹ فیلیئر کا خطرہ بڑھتا ہے۔
فلینڈرز یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق درمیانی عمر کے مردوں میں خراٹوں سے بلڈ پریشر میں اضافے کا خطرہ بڑھتا ہے، اس تحقیق میں رات کے وقت نیند کی مانیٹرنگ کرنے والی مختلف ٹیکنالوجیز کو استعمال کرکے خراٹوں اور بلڈ پریشر کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا۔
تحقیق میں شامل 15 فیصد افراد اضافی جسمانی وزن کے مالک تھے اور وہ رات میں نیند کے دوران دیگر کے مقابلے میں اوسطاً 20 فیصد زیادہ خراٹے لیتے تھے، تحقیق میں دریافت ہوا کہ رات کے وقت خراٹے معمول بننے اور ہائی بلڈ پریشر کے درمیان تعلق موجود ہے۔
محققین نے بتایا کہ یہ پہلی بار ہے جب ہم کہہ سکتے ہیں کہ خراٹوں اور ہائی بلڈ پریشر کے درمیان نمایاں تعلق موجود ہے، بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے خراٹوں پر قابو پانے کی کوشش کرنی چاہیے۔