صحت
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی اے نے آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے ادویات کی آن لائن تشہیر اور غیر قانونی فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے لیا۔
غیر رجسٹرڈ ادویات کی آن لائن تشہیر اور فروخت کی روک تھام کیلئے ڈریپ کی درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز کیخلاف کریک ڈاؤن کیا۔
غیر رجسٹرڈ ادویات تک آن لائن رسائی محدود کرنے کیلئے ضروری اقدامات کے تحت پی ٹی اے کے ایکشن پر مختلف ویب سائٹس نے غیر قانونی مصنوعات ہٹا دیں۔
ذرائع پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ادویات کی فروخت سے متعلق مواد نہ ہٹانے والی ویب سائٹس کو بلاک کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ڈریپ نے جنسی صحت، وزن میں کمی اور ذہنی امراض کی ادویات کی آن لائن فروخت کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔