صحت
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں کانگو ہیمرجک فیور کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی۔
17 سالہ نوجوان میں کانگو وائرس کی تمام علامات موجود ہیں، 17 سالہ نوجوان اس وقت انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہے۔
نوجوان کو شدید بخار اور خون بہنے کی علامات موجود ہیں، کانگو وائرس مویشیوں یا جانوروں میں پائے جانے والی چیچڑ کے کاٹنے سے منتقل ہوتا ہے، متاثرہ شخص مویشیوں کی دیکھ بھال کا کام کرتا تھا۔
محکمہ صحت نے ہدایت کی ہے کہ عید الاضحیٰ سے قبل شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، جانوروں کو ہاتھ لگانے سے قبل ہاتھوں میں دستانے لازمی پہنیں۔