صحت
خلاصہ
- گمبٹ: (دنیا نیوز) چند روز میں 8 کمسن بچوں میں ایچ آئی وی ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے ایک بچی جاں بحق ہوگئی۔
ہسپتال کے بچوں کے وارڈ میں گزشتہ 10 روز کے دوران داخل 8 بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی، 3 سالہ علیشہ دورانِ علاج انتقال کر گئی جبکہ 7 بچے زیرِ علاج ہیں۔
بچوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق کے بعد ہسپتال کے بچوں اور گائنی وارڈز میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، متاثرہ بچوں کی عمریں 5 ماہ سے 3 سال تک بتائی گئی ہیں۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ایڈز سینٹر موجود نہیں، بچوں کو ایڈز سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے، ایڈز سینٹر سکھر اور لاڑکانہ میں قائم ہیں۔