پنجاب میں جعلی اینٹی بائیوٹک انجکشن G-Tax فروخت ہونے پر الرٹ جاری

پنجاب میں جعلی اینٹی بائیوٹک انجکشن G-Tax فروخت ہونے پر الرٹ جاری

ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگز کنٹرول پنجاب نے ڈی ٹی ایل رپورٹ کی بنیاد پر انجکشن کو جعلی قرار دے دیا، صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ کی منظوری کے بعد نوٹس جاری کردیا گیا۔

نوٹس میں بتایا گیا کہ جی ٹیکس 250ایم جی کا مخصوص بیچ نمبر 25c025 جعلی ہے، جعلی انجکشن جہلم کے میڈیکل سٹور سے برآمد ہوا۔

رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ مارکیٹ آتھرائزیشن ہولڈرز اور ڈسٹریبیوٹرز کو فوری سٹاک واپس لینے کی ہدایت کی گئی ہے اور سپلائی چین کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے اور ری کال فارم اپ لوڈ کرنے کا حکم دیا گیا جب کہ تمام ہسپتالوں، فارمیسیوں، میڈیکل سٹورز اور ہول سیلرز کو فروخت فوری روکنے کی ہدایت کی گئی۔

علاوہ ازیں ڈرگر کنٹرول اتھارٹی نے متعلقہ اداروں کو متاثرہ بیج کے سٹاک کی تفصیلات ڈرگ انسپکٹر کو جمع کرانے کا حکم دیا۔

مزید برآں محکمہ صحت کا عوام کو انتباہ جاری کیا ہے کہ بیچ نمبر 25c025 والا انجکشن ہرگز استعمال نہ کیا جائے، جعلی انجکشن صحت کے لیے شدید خطرے کا باعث بن سکتا ہے،شہری متاثرہ بیچ کی اطلاع صوبائی ڈرگز مانیٹرنگ سیل کو دیں۔