کھڈیاں خاص : نہر میں نہاتے ہوئے 17 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق

کھڈیاں خاص : نہر میں نہاتے ہوئے 17 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق

جاں بحق نوجوان کی شناخت 17 سالہ حسیب خالد کے نام سے ہوئی جو دوستوں کے ساتھ نہر میں نہا رہا تھا اور گہرے پانی میں جانے سے ڈوب گیا۔

اطلاع ملنے ریسکیو اہلکار بھی پہنچ گئے جنہوں نے ایک گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد لاش کو نہر سے نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کر دی جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

دوسری جانب لاش گھر پہنچنے پر علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی جب کہ اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔