صحت
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) ولیکا ہسپتال سے سامنے آنے والے ایچ آئی وی کیسز کا سلسلہ جاری ہے، مزید دو معصوم بچیوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق ضیا کالونی کی 9 سالہ اور میٹروول کی 3 سالہ بچی میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی ہے۔
متاثرہ بچی کے والد نے الزام عائد کیا کہ ان کی بیٹی چیسٹ انفیکشن کے باعث ہسپتال میں زیر علاج رہی تھی، تاہم طبیعت مسلسل خراب رہنے پر ٹیسٹ کروایا گیا۔
والد کے مطابق ایچ آئی وی ٹیسٹ کی رپورٹ میں بچی کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق سامنے آئی ہے۔
واقعے کے بعد مزید تحقیقات اور طبی معائنے کا عمل جاری ہے۔