صحت
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں ایک کروڑ 29 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہیں جبکہ ہر سال 48 ہزار سے زائد اموات ہیپاٹائٹس کے باعث ہوتی ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں ہر 11 منٹ بعد ایک شخص ہیپاٹائٹس کے باعث زندگی کی بازی ہار جاتا ہے جبکہ ملک دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 91 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس سی جبکہ 38 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس بی کا شکار ہیں۔ ہر 10 مریضوں میں سے صرف 3 کو علاج کی سہولت میسر ہے جبکہ لاکھوں افراد علاج سے محروم ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق غیر محفوظ انجیکشنز اور خون کی غیر محفوظ منتقلی ہیپاٹائٹس پھیلنے کی بڑی وجوہات ہیں جبکہ 2024 میں پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے 88 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ڈبلیو ایچ او نے 2030 تک ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے ہدف کے حصول کے لیے اقدامات تیز کرنے پر زور دیا ہے۔ وزیراعظم قومی پروگرام کے تحت پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔