صحت
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔
کوئٹہ سےتعلق رکھنےوالے بائیس سالہ نوجوان میں لیبارٹری ٹیسٹ کےبعد وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد مریض کو مزید علاج کے لیے سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حکام کےمطابق مریض کو تیز بخار اور ناک سے خون آنے کی علامات کے باعث اسپتال لایا گیا، جبکہ ابتدائی طبی معائنےمیں پلیٹ لیٹس اورہیموگلوبن کی سطح میں شدید کمی اورجگر کے انزائمز معمول سے زیادہ پائے گئے۔